ذرائع کے مطابق اتوار کی شام شوپیاں ضلع کے ہیند سیتاپورہ حرمین علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار محمد قاسم ولد محمد احسن کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا، تاہم انہیں علی الصیح صحیح سلامت رہا کر دیا گیا۔ وہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
اس سلسلے میں ابھی تک پولیس کی طرف سے کوئی بھی بیان جاری نہیں ہوا ہے اور نہ ہی ابھی تک پولیس کے کسی آفسران نے اسکی تصدیق کی ہے۔