ETV Bharat / briefs

پولیس نے گاندربل میں چوری کا معاملہ کیا حل - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

گاندربل پولیس نے چوری کا معاملہ حل کرکے اس جرم میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جب کہ ان کے انکشاف پر موبائل فون، انڈکشن ہیٹرس، یو ایس بی کیبلز، پاور بینک، آئی پوڈ، ، ایل ای ڈی بلب، ایئرفون، ڈیٹا کیبلز، ہیئر ٹرائمر وغیرہ سمیت 3 لاکھ 22 ہزار روپے مالیت کے چوری شدہ دوسرے قسم کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے گاندربل میں چوری کا معاملہ کیا حل

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 11:08 AM IST

اس سلسلے میں نمائندے ای ٹی وی بھارت کے پاس جو تفصیلات ہیں ان کے مطابق 24 اپریل کو تھانہ گاندربل میں ساحل منظور بابا کی جانب سے ایک شکایت درج کی گئی ہے، جس کے مطابق 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب بیہامہ چوک میں ان کی الیکٹرانک دوکان میں چوری کی واردات انجام دی گئی ہے۔

اس دوران پولیس کی ایک ٹیم نے موقع واردات پر جاکر حالات کا جائزہ لیا اور تھانہ گاندربل میں کیس درج کیا جب کہ اس معاملے کی نسبت تفتیش شروع کردی گئی۔ چونکہ سرینگر پولیس کے پاس بھی اس بات کی اطلاع پہنچ گئی تھی کہ گاندربل میں چوری ہو چکی ہے۔ وہ بھی اس سلسلہ میں ایکٹیو ہوکر چور کا سراغ لگانے میں مصروف ہوگئے۔

دوسری جانب چوری کی یہ اطلاع ابھی سرینگر کے پولیس افسران کے کانوں میں گونج ہی رہی تھی کہ تھانہ پولیس بٹہ مالو کو اطلاع ملی کہ تین نوجوان سرینگر میں کچھ موبائل فون فروخت کرنے والے تھے، چونکہ پولیس نے حرکت میں آکر تین مشکوک نوجوانوں کو تھانے میں لاکر جب ان سے پوچھ تاچھ کی تو پتہ چلا کہ یہ وہی تین لوگ ہیں جنہوں نے گاندربل میں چوری انجام دی اور سامان کو بیچنے کے لئے سرینگر کا رخ کیا تھا۔

اس دوران سرینگر پولیس نے ان کے قبضے سے چوری شدہ 39موبائل فون برآمد کرکے ان چوروں کو گاندربل پولیس کے سپرد کیا۔ جبکہ گاندربل پولیس نے ان کی شناخت ہاشم اقبال صوفی، راحیل حسن شیخ اور صہیب شفیع ساکنان سالورہ گاندربل کے طور پر کی ہے، پولیس کے مطابق ہاشم کے خلاف اس سے پہلے بھی دو کیس درج ہیں۔

اس دوران پولیس نے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دے کر ان سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد مزید چوری شدہ سامان برآمد کیا ہے۔ اس طرح گاندربل پولیس نے سرینگر پولیس کی مدد سے صرف چند گھنٹوں کے اندر اندر چوری کا معاملہ حل کیا ہے۔ اس سارے معاملہ کے روشنی میں آنے کے بعد عوامی حلقوں نے پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Ganderbal
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.