ممبئی پولیس کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلی دیوندر فڑنویس نے اس موقع پر ایک ایپ کا بھی افتتاح کیا تاکہ پولیس افسروں کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہو۔
اس موقع پر پولیس کمشنر نے پولیس محکمے کی کارگردگی پر مبنی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جس میں ہر موسم میں پولیس اہلکاروں کی سخت محنت کی سراہنا کی گئی۔
دیویندر فڑنویس نے کہا کہ وہ پولیس اہلکاروں کو ہونے والی پریشانیوں سے بخوبی واقف ہیں اور انہیں مایوس نہیں کیا جائے گا۔
پولیس کمشنر نے ان کے لیے کمپیوٹر ایجوکیشن، صحت، ترقیاتی اسکیمیں اور بہتر رہائش کے لیے اقدامات اٹھانے کا تیقن دیا۔
پولیس کمشنر نے 'سکانیا' نامی اسکیم کو متعارف کروایا جس کا مقصد پولیس والوں کے اہل خانہ کو مالی تعاون کے علاوہ ان کے بچوں کو اچھی تعلیم بھی فراہم کروانا ہے۔
ایک دیگر اسکیم 'ہیلتھ ازم' کے تحت تمام پولیس اہلکاروں کو طبی سہولیات فراہم کی جائے گی۔ اس میں مفت میں میڈکل جانچ جیسی سہولیات بھی شامل ہے۔
اسی طرح 'ٹاپر' نامی اسکیم کے تحت پولیس اہلکاروں کے بچوں کو ای لرننگ کے ذریعے تعلیم دی جائے گی۔