اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے علاقے کے پولیس افسر شبیر خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے پولیس تھانہ کے نزدیک گولیاں چلائیں جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔
فائرنگ کے بعد علاقے میں تشویس کیلہر دوڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے حملہ آور عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ہلاک شدہ پولیس اہکار کی شناخت سنگ پورہ پٹن سے تعلق رکھنے والے فیروز احمد کے طور پر ہوئی ہے۔