دار الحکومت دہلی سے علاج کے لیے میرٹھ کے نجی جگدمبا اسپتال لائی گئی خاتون کو کورونا متاثر بتانے کے بعد خاتون کے گھروالوں سے کووڈ مریض کے نام پر موٹی رقم وصول کرنے کے باوجود علاج میں لاپرواہی برتی جا رہی تھی۔
خاتون کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ ان کے مریض کی دیکھ بھال میں لاپرواہی برتی جا رہی تھی جس کی وجہ سے متاثرہ کی موت ہوگئی۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے پورے معاملے کی جانچ کے بعد کارروائی کی بات کہی ہے۔
خبر کے مطابق میرٹھ میں کووڈ کے علاج کے نام پر نجی اسپتالوں کی لاپرواہی سامنے آرہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اس معاملے میں انتظامیہ کی جانب سے کیا کارروائی ہوتی ہے۔