آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول 27 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 91.80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ڈیزل کی قیمت 30 پیسے اضافے کے ساتھ 82.36 روپے فی لیٹررہی۔
گزشتہ چار مئی سے دہلی میں پیٹرول 1.40 روپے اور ڈیزل میں 1.63 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ان آٹھ دنوں میں سے چھ دن ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ بقیہ دو دن قیمتیں مستحکم رہیں۔ممبئی اور کولکاتا میں پیٹرول کی قیمتوں میں 26-26 پیسے اور چنئی میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پیٹرول 98.12 روپے ، چنئی میں 93.62 روپے اور کولکاتا میں 91.92 روپے ہوگیا۔
ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 31 پیسے بڑھ کر 89.48 روپے ، چنئی میں 29 پیسے اضافےکے ساتھ 87.25 روپے اور کولکاتا میں 30 پیسے بڑھ کر 85.20 روپے فی لیٹرپہنچ گئی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ، ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔
شہر کا نام ۔۔۔۔۔پیٹرول۔۔۔۔۔۔ ڈیزل۔
دہلی ——— 91.80 ——— 82.36
ممبئی ۔—— 98.12 ——— 89.48
چنئی ———93.62 ———87.25
کولکاتا ———91.92-------85.20