ETV Bharat / briefs

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ - قیمتوں

دارالحکومت دہلی میں پٹرول13پیسے سستا ہوکر قریب چار مہینے کے نچلے سطح 70.43روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11پیسے سستا ہوکر قریب پانچ مہینے کے نچلے سطح 64.39روپے فی لیٹر پر آگیا ہے۔

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ
author img

By

Published : Jun 10, 2019, 4:16 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں دن گراوٹ درج کی گئی ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 17پیسے کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئیل سے موصولہ اطلاع کے مطابق،دہلی میں اتوار کو 70.56روپے فی لیٹر فروخت ہونے والا پٹرول 70.43 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

یہ 14فروری کے بعد سے سب سے نچلی سطح پر ہے۔ ڈیزل کی قیمت گزشتہ روز کے بہ نسبت 64.50 روپے سے گھٹ کر64.39 روپے فی لیٹر تک آگئی جو 14جنوری کے بعد سے نچلی سطح پر ہے۔

ممبئی،کولکاتہ اور چنئی میں بھی پٹرول 13 پیسے سستا ہوکر تقریباً 76.12 روپئے، 72.68 روپئے اور73.17 روپئے فی لیٹر فروخت ہوا۔

ڈیزل کی قیمت ممبئی اور چنئی میں 12پیسے کم ہوکر تقریباً 67.51 روپئے اور68.11 روپئے فی لیٹررہی، کولکاتہ میں ڈیزل 11پیسے سستا ہوکر 66.31 روپئے فی لیٹر فروخت ہوا۔

Intro:Body:

altamsh

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.