نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے صدر ریکارڈو سایجس نے بتایا کہ 15 سالہ نوجوان کے گھر سے باہر نکلنے کے دوران سر پر چوٹ لگ گئی تھی، جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔
جیو فزیکل انسٹی ٹیوٹ آف پیرو کی تازہ رپورٹ کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت آٹھ تھی۔
واضح رہے کہ زلزلے کی وجہ سے ابھی تک 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ 228 کنبے بے گھر ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ پیرو دراصل پیسفک رنگ آف فائر زون میں آتا ہے جہاں 85 فیصد زلزلے آنے کا خدشہ ہمیشہ برقرار رہتا ہے۔