موصول اطلاعات کے مطابق كرن پورا کے مہاویر جاٹ نے مكند پورا کے نزدیک بغیر نمبر کی موٹر سائیکل سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس کا پیچھا کر کے اسے پکڑ لیا۔
پولیس نے مہاویر کے قبضے سے امریکی پستول، دو میگزین اور سات کارتوس برآمد کئے ۔ گرفتار نوجوان نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ وہ ایک سرپنچ کا قتل کرنا چاہتا تھا۔
اس نے یہ ہتھیار پچاس ہزار روپے میں اتر پردیش کے جھانسی سے خریدا تھا۔ نوجوان کے خلاف پہلے بھی مار پیٹ، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کئی مجرمانہ معاملے درج ہیں۔