مغر بی بنگال کےنل ہٹی میں ترنمول کانگریس کی امیدوار اور ٹالی ووڈ اداکارہ ستابدی رائے کی حما یمت میں انتخابی جلسے کو خطا ب کر تے ہو ئے کہاکہ مودی حکومت کاوقت ختم ہو چکاہے۔حکومت اب چند دنوں کی مہمان ہے۔مہمان کی لات اور جوتے سے خاطر داری کریں اورالوداع کہنے کے لیے تیار رہے۔
ابھیشک بنر جی کے مطابق مغر بی بنگال میں اب تک پا نچ حلقوں میں انتخابات ہو ئے 37 سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ ترنمول کا نگریس 42 سیٹوں پر جیت درج کرے گی ۔بی جے پی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا مودی حکومت نے ملک کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ جھوٹی وعدے اور لوگوں کو گمراہ کرنے اور نروامودی،وجے مالیا اورمہیول چوکشی کوتحفے میں ہزار کروڑ روپے دے کرملک سے باہر جانے کا موقع دیا۔
ابھیشک بنر جی نے ساتھ ہی سی پی آ ئی ایم اور کانگریس پر حملہ کر تے ہوئے کہاکہ آ ر ایس ایس اور سی پی آ ئی ایم کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ لوگوں سے کانگریس کو ایک بھی ووٹ نہ دینے کی اپیل کی۔