ETV Bharat / briefs

پل نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان - trouble

جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ میں انتظامیہ نے دو رابطہ پلوں پر تعمیری کام ادھورا ہے جس کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پل نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان
author img

By

Published : Apr 16, 2019, 7:13 PM IST

ترال کے ہاری پاری گام گاؤں کے مقامی باشندوں کے مطابق پل کے نام پر ان کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔ سنہ 2015 میں محکمہ دیہی ترقی نے یہاں ایک ندی پر پل بنانا شروع کیا۔ اس چھوٹے لیکن بے حد اہم پل پر تاحال 26 لاکھ روپیے کی بھاری رقم صرف ہوئی ہے لیکن اس کے با وجود بھی اسے مکمل نہیں کیا گیا ہے۔

پل نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان

اور یہ رقم کہاں گئی، کوئی نہیں جانتا۔ جبکہ اس پل کو ادھورا چھوڑا گیا ہے۔ اس پل کو دونوں اطراف سے اسے سڑک سے جوڑا نہیں گیا ہے۔ جس سے لوگوں کی پریشانیوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔

اس پل سے گزرنے کے لیے لوگوں کو اس پر چڑھنا پڑتا ہے اور مریضوں، طلباء اور بزرگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ گاڑیوں کا اس سڑک پر چلنا نا ممکن ہے۔

لوگوں کے مطابق وہ مریضوں کو کندھوں پر ندی پار لگاتے ہیں ۔ ادھر گاؤں میں ایک برس قبل محکمہ روڈس اینڈ بلڈنگس نے یہاں ایک اور پل پر تعمیری کام شروع کیا لیکن تاحال اس پر فقط دونوں اطراف کھمبے ہی کھڑے کیے گئے ہیں۔ جس سے عوام پریشان ہے۔

اب لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ ان پلوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کے مشکلات حل ہوں۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر اونتی پورہ سہیل احمد لون نے اس پل پر بھاری رقم خرچ ہونے کے باوجود بھی نا مکمل ہونے کا اعتراف کرتےہوئے یقین دلایا کہ آئندہ ماہ تک اسے مکمل کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.