کولکاتاکے نیل رتن سرکاری میڈیکل کالج سے شروع ہواوبال اب ملک بھر میں پھیل چکاہے۔ڈاکٹروں کا مخالف مظاہرہ اور ہرتال پیر کو بڑی شکل اختیار کرنے کارہا ہے۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے پیر کی صبح6بجے سے ڈاکٹروں کی ملک بھر میں ہڑتال کااعلان کیاہے۔مل بھر کے سبھی کے سبھی اسپتالوں میں 24 گھنتوں کیلئے ایمرجنسی خدمات کے علاوہ سبھی سروسزکو بند رکھاجائے گا۔
حالانکہ اس ہڑتال سے ایمس نے خود کو الگ رکھا ہے۔ ایمس کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں اس کی اطلاع دی گئی۔ ایمس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ پیر کی صبح 9 بجے سے کام پر لوٹیں گے۔
قابل غور ہے کہ مغربی بنگال میں جونئیر ڈاکٹروں کے حملے کی مخالفت میں پیر کی صبح 6بجے سے منگل کی صبح 6بجے تک ملک بھر میں تمام ڈاکٹر ہڑتال پرہیں۔ ڈاکٹروں کی اس ہڑتال میں ایمس شامل نہیں ہوگا۔