وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں جمعہ کو ہوئی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
میٹنگ کے بعد اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڑیکر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 17جون سے شروع ہونے والے اس اجلاس میں کل 30نشستیں ہونگی اور یہ 26جولائی تک جاری رہے گا۔انھوں نے بتایاکہ 17اور 18جون کو لوک سبھا کے نومنتخب ارکان کو حلف دلایا جائے گا اور 19جون کو لوک سبھا کے اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔
اس کے بعد صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے بعد اسے منظور کرایاجائیگا۔4جولائی کو اقتصادی جائزہ پیش کیاجائیگا اور5جولائی کو عام بجٹ پیش کیاجائیگا ۔
لوک سبھا انتخابات کے مدنظر گزشتہ حکومت نے فروری میں مکمل بجٹ پیش نہیں کیا تھا بلکہ روایت کے مطابق علی الحساب بجٹ پیش کیا تھا۔