ETV Bharat / briefs

ایک اور فلسطینی نوجوان ہلاک

فلسطین میں اسرائیلی فورسز نے ہلاک ہونے والے نوجوان پر انتہا پسندی کا الزام عائد کردیا۔

ایک اور فلسطینی نوجوان ہلاک
author img

By

Published : Apr 24, 2019, 5:58 AM IST

گذشتہ دنوں غزہ میں صیہونی فورسز کی اندھا دھن فائرنگ کی وجہ سے فلسطینی نوجوان ہلاک ہوگیا تھا، اسرائیلی حکام نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ہلاک شدہ نوجوان پر دہشت گردی کا الزام لگا دیا۔

اطلاع کے مطابق اسرائیل نے کہا کہ ہلاک شدہ نوجوان کے پاس دہشت گردی کے آلات تھے جس کے ذریعے وہ فوج کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

فوج نے بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کو سکیورٹی چیک پوسٹ پر رکنے کا بھی کہا گیا تھا، لیکن وہ نہیں رکا جس کی وجہ سے اس پر فائرنگ کی گئی اور وہ ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے تین مہینے کے دوران فلسطینی بچوں سے ہزاروں ڈالر کے برابر رقم جرمانے کے طور پر وصول کرلیے ہیں۔

اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی بچوں کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بنانے اور ان سے جرمانوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

عوفر میں واقع فوجی عدالت سے تین ماہ کے دوران بچوں سے ایک لاکھ ستر ہزار کی رقم بطور جرمانہ وصول کی گئی۔

امریکی کرنسی میں یہ رقم 48 ہزار ڈالر کے مساوی ہے، جنوری میں 62 ہزار ، فروری میں 67 ہزار اور مارچ کے دوران 41 ہزار کی رقم بطور جرمانہ وصول کی گئی۔

Intro:Body:

palestinian teenager shot by israeli army 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.