ETV Bharat / briefs

پاکستان نے دوسرا پریکٹس میچ بھی جیتا

فخر زمان کی جارحانہ سنچری، امام الحق اور بابراعظم کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے ایک اور اچھی کارکردگی پیش کرتے ہوئے انگلینڈ دورے میں دوسرا پریکٹس میچ بھی جیت لیا۔

پاکستان نے دوسرا پریکٹس میچ بھی جیتا
author img

By

Published : Apr 30, 2019, 10:34 PM IST

نارتھمپٹن شائر نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹ پر273 رنز بنائے۔ پاکستان نے جواب میں 274 رنز کا ہدف باآسانی سے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

نارتھمپٹن شائر کےکپتان اور ون ڈاون بلے باز جوش کوب نے145گیندوں پر 146رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

کوب نے بارہ چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ دیگر بلے بازوں میں کرن نے 23، تھر سٹون نے25، ہٹن نے27ناٹ آؤٹ اور سول نے 22 رنز بنائے۔ پاکستان نے میچ میں شعیب ملک کی جگہ جارح مزاج آصف علی کو کھلایا ۔پاکستان کی جانب سے جنید خان نے ایک وکٹ لینے کے لئے79 رنز دیئے۔ محمد عامر نے 45،محمد حسنین
نے30،عماد وسیم نے38، یاسر شاہ نے61 اور حارث سہیل نے18رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے پہلے وکٹ کے لیے 157رنز بنائے۔پاکستان کو پہلا نقصان فخر زمان کا اٹھانا پڑا، وہ 81گیندوں پر 101رنز بنا کر بولڈ ہوئے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 15 چوکے شامل تھے۔

امام الحق نے 79گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 71رنز ٹیم کی نذر کیے جس میں دو چھکے اور پانچ چوکے بھی شامل ہیں۔ اس کے بعد بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد نے کسی مزید نقصان کے بغیر ٹیم کو منزل پر پہنچادیا۔

بابر اعظم نے 53گیندوں پر 68 رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی، ان کی کاوش میں تین بلند چھکے اور پانچ شاندار باؤنڈریز بھی شامل تھیں۔ کپتان سرفراز 34 گیندوں پر 30 رنز کے ساتھ آخر تک بابر کا ساتھ دیتے رہے۔

اس میچ کے بعد اب پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران تیسرا اور آخری پریکٹس میچ بدھ کو لائسیسٹر شائر کیخلاف کھیلے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.