ETV Bharat / briefs

پاکستان میں گیس اور بجلی کی شرحوں میں بھاری اضافہ - اضافہ

حکومت پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے ملنے والے چھ ارب ڈالر کی شرائط کو پورا کرنے کے تحت گیس کی قیمت میں 190 فیصد تک اور بجلی کی شرحوں میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی سے گیس اور بجلی کی شرحوں میں بھاری اضافہ
author img

By

Published : Jun 27, 2019, 2:53 PM IST

حکومت کے اس قدم سے مہنگائی سے دوچار پاکستان عوام کی مشکلات مزید بڑھنے والی ہے۔ یہ اضافہ آئی ایم ایف کی بقیہ دو بڑی شرائط کو پورا کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔
گیس اور بجلی کی شرحوں میں اضافہ سے صارفین پر 334 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ دی ٹربیون کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بدھ کو لیا، یہ فیصلہ یکم جولائی سے نافذ ہوگا۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اگلے بدھ کو میٹنگ بلائی ہے، جس میں پاکستان کے چھ ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کو منظوری دی جائے گی۔
رواں مالی برس میں یہ دوسرا موقع ہے، جب عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے گیس اور بجلی کی شرحوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اضافہ کا زیادہ سے زیادہ بوجھ درمیانے اور اعلی آمدنی والے طبقے کے لوگوں پر ڈالا گیا ہے۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.