ETV Bharat / briefs

'حکومت کے قول وفعل میں یکسانیت ہونی چاہیئے'

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے خواتین ریزرویشن بل کو پارلیمنٹ سے پاس کرانے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت کے نیو انڈیا مہم پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ اس کے قول وفعل میں یکسانیت ہونی چاہیئے۔

gulam nabi azad
author img

By

Published : Jun 24, 2019, 11:41 PM IST

غلام نبی آزاد نے وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں صدر کی تقریر پر شکریہ کی تجویز پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کی فتح چاہتے ہیں نہ کہ کسی پارٹی خاص کی فتح۔

انہوں نے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہوئی فتح اور مودی کے دوبارہ اقتدار میں واپسی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’لمبی لمبی پھینکنے‘ پر ووٹ ملتا ہے تو اچھی بات ہے۔

زمین پر کچھ ہو یا نہ ہو لیکن ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر مہم چلانے سے ووٹ ملتا ہے تو اچھی بات ہے۔بی جے پی رکن پارلیمان جے پی نڈا کی حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کومسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیش برسراقتدار لوگوں کے ساتھ کھڑی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک ہزار سال تک اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے تو بھی ان کی پارٹی اس کے لیے تیار ہے لیکن جس راستے پر یہ حکومت جارہی ہے اس میں اس کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا ہے۔ ان کی پارٹی پارلیمنٹ سے باہر رہ سکتی ہے لیکن حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.