الیکشن کمیشن کی جانب سے نوح میں 627 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ڈپٹی کمشنر اور ضلع الیکشن آفیسر پنکج سنگھ نے بتایا کہ ووٹنگ کے پرامن انعقاد کےلیے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔
گرمی کی شدت کی وجہ سے 364 مقامات پر میڈیکل سہولیات فراہم کئے گئے ہیں۔
نوح ضلع میں 5 لاکھ 44 ہزار 48 رائے دہندے جن میں دو لاکھ 93 ہزار 781 مرد اور دو لاکھ 50 ہزار 267 خواتین شامل ہیں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
حلقہ میں 143 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس جبکہ 113 پولنگ اسٹیشنس کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ ان حلقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھے جارہے ہیں۔ گروگرام لوک سبھا حلقہ سے 24 امیدوار میدان میں ہیں۔