ETV Bharat / briefs

'میں اپنی ذاتی کمائی سے ٹیکس ادا کرتا ہوں' - ڈاکٹر ذاکر نائک

ممتاز اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک نے آج اپنے اوپر لگائے گئے منی لانڈرنگ کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ 'کیوں انفورسمینٹ ڈائیریکٹوریٹ جھوٹ بول رہا ہے کہ ان کے پاس کمائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے جبکہ ان کے متعدد کاروبار ہیں'۔

ممتاز اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک
author img

By

Published : May 10, 2019, 10:02 PM IST

ڈاکٹر ذاکر نائک نے اپنے دفاع میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیوں ای ڈی جھوٹ بول رہا ہے، جبکہ تمام سرکاری ایجنسیاں اس بات سے واقف ہیں کہ ان کے کئی کاروبار ہیں اور کمائی کے متعدد ذرائع ہیں اور وہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

ذاکر نائک نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ ' ہو سکتا ہے کہ ای ڈی پر ان کے سیاسی آقاؤں کا دباؤ بہت زیادہ ہوگا جس کی وجہ سے سے ای ڈی کو جھوٹ کہنا پڑا۔

ڈاکٹر ذاکر نائک کا مزید کہنا ہے کہ وہ سال 2016 تک باقاعدگی سے ٹیس ادا کرتے آئے ہیں اور ای ڈی کو ٹیکس کے کاغذات حاصل کرنے کا اختیار حاصل ہے، چونکہ ان کاغذات میں یہ بات کھل کر ظاہر ہوتی ہے کہ ان کے کئی کاروبار ہیں جس سے ان کی آمدنی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ای ڈی نے ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف منی لانڈرنگ کرنے کا کیس درج کیا ہے۔ اس کیس میں نائک پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھیوں نے تقریباً 193 کروڑ کی منی لانڈرنگ کی کوشش کی ہے۔

اس تعلق سے ای ڈی نے نائک کی 50.46 کروڑ کی جائداد قرق کرلی ہے اور کیس میں نائک کے قریبی ساتھی عبدالقادر نجم الدین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جس پر یہ الزام تھا کہ وہ منی لانڈرنگ کرنے میں ذاکر نائک کی مدد کررہا ہے۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.