ETV Bharat / briefs

پانی کے ہر قطرے سے استفادہ کرنے کا تلگو ریاستوں کا عزم - حیدرآباد

آندھراپردیش اور تلنگانہ کے وزرائے اعلیٰ نے آج حیدرآباد کے پرگتی بھون میں ملاقات کی۔ کے سی آر اور جگن کی یہ پہلی ملاقات تھی جو کافی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

پانی کے ہر قطرہ سے استفادہ کرنے تلگو ریاستوں کا عزم
author img

By

Published : Jun 28, 2019, 8:05 PM IST

اس میٹنگ میں تلگوریاستوں کے وزرا اعلیٰ نے دونوں ریاستوں کے کونے کونے تک پانی پہنچانے کا عہد کیا۔ تلگوریاستوں کو سرسبز و شاداب بنانے کےلیے ایک دوسرے کا تعاون کرنے کا چندرشیکھر راؤ اور وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وعدہ کیا۔
پرگتی بھون میں منعقدہ اجلاس میں دریائے کرشنا اور گوداوری کے پانی کے ہر قطرہ کو استعمال کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا جس کےلیے راہیں تلاشنے کا بھی عہد کیا گیا۔
وزرا اعلیٰ نے دونوں ریاستوں کے مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اسی طرح پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر دونوں رہنماؤں نے تلگوعوام کے حق میں کام کرنے کی بات کہی۔
کے سی آر اور جگن موہن ریڈی نے پینے کےلیے اور انڈسٹریز کےلیے دونوں ریاستوں کے چپہ چپہ تک پانی پہنچانے کے مقصد کا اظہار کیا۔
اجلاس میں آندھراپردیش کے علاقہ رائلسیما اور تلنگانہ کے محبوب نگر اور نلگنڈہ اضلاع میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے سلسلہ میں فیصلے لئے گئے۔
دونوں رہنماؤں، کرشنا اور گوداوری دریاؤں کے زیادہ سے زیادہ پانی سے استفادہ کرنے کےلیے ماسٹر پلان تیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
واضح رہے کہ ان دونوں دریا کا پانی بڑی مقدار میں بغیر کسی استعمال کے خلیج بنگال میں چلا جاتا ہے۔
دونوں ریاستوں کے وزرا اعلیٰ نے گوداوری اور کرشنا کے پانی کے ہر قطرہ کو ضائع ہونے سے بچاتے ہوئے تلگو ریاستوں کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.