ETV Bharat / briefs

نوئیڈا: اب رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کے لاپتہ ہونے کے پوسٹر - لوگ سوشل میڈیا پر اپنی بھڑاس نکال رہے ہیں

گوتم بدھ نگر کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مہیش شرما اور دادری کے بی جے پی کے رکن اسمبلی تیج پال ناگر کو عوام نے لاپتہ قرار دے دیا ہے۔

نوئیڈا: اب رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کے لاپتہ ہونے کے پوسٹر

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 8:35 AM IST

کورونا جیسی وبا سے ملک کے عوام جہاں پریشان ہوگئے وہیں وہ اس آفت و مصیبت کی گھڑی میں اپنے نمائندوں سے مدد کی امید کرتے ہوئے سیاسی قائدین کے دروازوں پر کھڑے نظر آرہے ہیں۔ تمام سیاسی قائدین ووٹ لینے کے وقت جو نظر آتے تھے اب نظر نہیں آرہے ہیں۔ ان میں ان لیڈران کو تلاش کیا جارہا ہے جنہیں عوام نے رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی بنایا تھا۔ لیکن وہ اپنے حلقوں میں تو کیا گھر میں بھی نظر نہیں آتے۔ اسی لیے لوگ اب سوشل میڈیا پر دونوں عوامی نمائندوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ فیس بک، ٹویٹر اور واٹس ایپ گروپ پر میسج اور پوسٹ ڈال کر دونوں کا پتہ پوچھا جا رہا ہے۔

پریشان عوام کا کہنا ہے کہ جب رہنما ہی غائب ہیں تو افسر کیا خاک کام کریں گے۔ آدمی مررہا ہے اور ان کی ضرورت ہے تو کوئی نظر نہیں آرہا۔ جیسے ہی وبائی بحران ختم ہو گا یہ عوامی نمائندے سیلفی کھنچوانے چلے آئیں گے۔ گزشتہ دس دنوں سے لوگ نوئیڈا کے رکن پارلیمنٹ مہیش شرما اور دادری کے رکن اسمبلی تیج پال سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن دونوں ہی فون نہیں اٹھا رہے ہیں۔

دوسری جانب ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی کوئی جواب نہیں مل رہا ہے۔ عوامی نمائندے اور افسران کے اس رویے سے لوگوں میں ناراضگی ہے، اسی لیے لوگ سوشل میڈیا پر اپنی بھڑاس نکال رہے ہیں لیکن لوگوں کا غصہ ہے کہ اور بھی بڑھتا ہی جارہا ہے۔ بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنے آگے کے پروگراموں میں ان کو بلانا ہی بند کر دینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.