ETV Bharat / briefs

نوئیڈا: کانگریس اقلیتی رہنماؤں کی جانب سے غریبوں میں راشن کی تقسیم - نوئیڈا میں کانگریس پارٹی کے اقلیتی رہنماؤں

نوئیڈا میں کانگریس پارٹی کے اقلیتی رہنماؤں کی جانب سے حاجت مندوں میں راشن کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

نوئیڈا: کانگریس اقلیتی رہنماؤں کی جانب سے غریبوں میں راشن کی تقسیم

author img

By

Published : May 25, 2021, 8:27 PM IST

نوئیڈا کانگریس کے اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے رہنما غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے آج حاجت مندوں میں راشن کو تقسیم کیا۔

گوتم بودھ نگر میں کانگریس اقلیتی شعبہ کے ضلع چیئرمین دانش سیفی اور ویمن سٹی صدر اوشا شرما کی کاوشوں سے اصغر پور سیکٹر 128 نوئیڈا کے بعض ضرورت مند خاندانوں میں راشن اور نقد رقم تقسیم کی گئی۔ سیکٹر 15 نیا بانس میں سکریٹری لیاقت چودھری اور ریاض احمد نے کانگریس ہیلپ ڈیسک کے ذریعہ راشن کٹ کی تقسیم عمل میں لائی۔

نوئیڈا مہانگر کانگریس کے جنرل سکریٹری یتندر شرما بھی غریبوں کی مدد کےلیے پیش پیش رہے۔ وہیں کانگریس کمیٹی کے رکن ایڈوکیٹ دنیش اوانہ نے لوگوں میں سنیٹائزر تقسیم کیا۔

سٹی صدر شہاب الدین نے کانگریس رہنماؤں کی جانب سے کی جارہی خدمات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ نوئیڈا ہیلپ ڈیسک کے ذریعہ ضرورت مندوں کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اس موقع پر مہا نگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے نائب صدر اور اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے رکن پرمود شرما، مہانگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے جنرل سکریٹری دیا شنکر پانڈے، نارتھ بلاک کے نائب صدر اشرف خان، نوئیڈا واٹر سپلائرز ایسوسی ایشن کے صدر ونود شاہ، قمر الدین اور اکھلیش بھی موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.