وزیراعظم مودی نے 25 جون 2015 کو شہری بھارت کی تصویر بدلنے کے لیے امروت پروجیکٹ، اسمارٹ سٹی مشن اور سبھی کے لیے مکان (شہری) پروگرام کی شروعات کی تھی۔
آج اس کی چوتھی سالگرہ پر انہوں نے مودی نے ٹوئٹ کیا: ' ان پروجیکٹوں میں بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔کاموں کی رفتار، تکنیک کا استعمال اور لوگوں کی حصہ داری دیکھنے کو ملی ہے۔انہوں نے کہا:'شہری ڈھانچے میں اور بہتری لانے کےلئے ہم پرعزم ہیں۔سبھی کے لیے ان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے جائیں گے۔ اس منصوبے کے پورا ہونے سے سیکڑوں لوگوں کے خواب پورے ہوں گے۔'
قابل ذکر ہے کہ تینوں منصوبے ملک کے شہروں سے منسلک ہیں۔ ان میں 100اسمارٹ سٹی بنانے، 500 شہروں کے لیے اٹل شہری پنرجیون اور پریورتن مشن اور 2022 تک شہری علاقوں میں سبھی کے لیے گھر بنانےکے منصوبے شامل ہیں۔