رام مادھو ادھم پور پالیمانی حلقہ میں انتخابی ریلی کرنے کے بعد ضلح رامبن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سابقہ کانگریس حکومت پر جم کر نکتہ چینی کی۔
انھوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے اقتدار میں ملک میں بدعنوانی اور دنگوں کو فروغ دیا گیا۔
انہوں نے ریاست جموں کشمیر میں ہفتے میں دو دن ہائی وے پابندی لگانے کے جواب میں کہا یہ سیکورٹی فورسز کے تحفظ کے حوالے سے فیصلہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا ان کی پارٹی ریاست جموں کی دونوں نشستوں پر بھاری اکثریت سے فتح حاصل کرے گی۔