پارٹی کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجیوالا نے کہا تھا کہ راہول گاندھی پارٹی کے صدر ہیں اور رہیں گے۔ سرجیوالا نے اس طرح کئی دن سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کردیا تھا کہ آیا راہل گاندھی صدارتی عہدہ پر برقرار رہیں گے یا نہیں۔
راہل گاندھی کی قیادت میں ہی پارٹی شکست سے کامیابی تک کا سفر طئے کرسکتی ہے۔
کانگریس ترجمان ابھیشیک مانوسنگھوی نے بھی سرجیوالا کے خیال کی حماعت کی اور کہا کہ کانگریس قیادت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور راہول صدارت پر برقرار رہیں گے۔
کانگریس کی جانب سے واضح کئے جانے کے بعد کہ راہل گاندھی ہی پارٹی صدر رہیں گے سینئر لیڈر ہریش راوت نے کہا کہ اس بیان سے پارٹی ورکرس کے جذبات کی عکاسی ہوتی ہے۔
ہریش راوت نے کہا کہ وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سرجے والا نے جو کچھ بھی کہا تھا وہ پارٹی کارکنوں کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بار کامیاب نہیں ہوئے ہیں لیکن پارٹی کو مستحکم کرتے ہوئے ہم بی جے پی کو ایک نیا چیلنج دے سکتے ہیں اور کامیاب ہوسکتے ہیں۔
راہل گاندھی ہی کانگریس کے صدر رہیں گے - راہل
کانگریس کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے واضح کیا جارہا ہے کہ راہل گاندھی ہی پارٹی کے صدر رہیں گے۔