ٹوئٹر پر نا سا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ’اتنے پیسے خرچ کرنے کے بعد ناسا کو چاند پر جانے کی بات نہیں کرنی چاہیے، ہم 50 سال پہلے یہ کرچکے ہیں۔ناسا کو اس سے بڑی چیزوں پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے جیسے کہ مریخ (چاند جس کا حصہ ہے)، دفاع اور سائنس وغیرہ‘۔
واضح رہے کہ ٹرمپ، ٹوئٹر پر اپنے پیامات کو لیکر ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں جبکہ انہوں نے اس بار اپنے ٹوئٹ میں چاند کو مریخ کا حصہ قرار دیدیا۔
ناسا 2024 میں چاند پر دوبارہ جانے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان کیا جاچکا ہے لیکن امریکی صدر ناسا کے پروگرام پر تنقید کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ہم اتنے زیادہ پیسہ خرچ کر رہے ہیں کہ ناسا کو چاند پر جانے کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے جبکہ ہم یہ کام 50 سال پہلے کر چکے ہیں۔
ٹرمپ کے ٹوئٹ پر دنیا بھر میں حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ ٹوئٹر پر ٹرمپ کے خلاف تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ایک نظریہ ہے کہ بہت سالوں قبل زمین اور کسی سیارے کے درمیان ہونے والے ٹکراوے باعث چاند کا جنم ہوا۔مریخ چاند سے تقریباً 140 ملین میل دور ہے۔
ٹرمپ کا ٹویٹ، مذاق کا موضوع بن گیا - چاند
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 'چاند کو مریخ کا حصہ' قرار دے کر دنیا بھر کے ماہرین فلکیات کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔