ETV Bharat / briefs

طوفان 'وایو' خوفناک ہوسکتا ہے - undefined

بحیرہ عرب کے جنوب مشرقی اور مشرقی وسطی علاقے کے اوپر بن رہا طوفان 'وایو' 110 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے شمال اور شمال مغربی علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جو خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے۔

طوفان 'وایو' خوفناک ہوسکتا ہے
author img

By

Published : Jun 11, 2019, 2:46 PM IST

محکمہ موسمیات نے منگل کو ایک بلیٹن جاری کر کے اطلاع دی کہ طوفان 11 جون کو صبح دو بجکر 30 منٹ پر بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے کے اوپر تک پہنچ گیا ہے۔
طوفان 'وایو' اب لکشدیپ سے 410 كلو ميٹر، ممبئی سے 600 کلومیٹر اور گجرات سے 740 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران طوفان کے شدید رخ اختیار کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

طوفان کے 13 جون کی صبح تک گجرات کے پوربندر اور مہوا کے ساحل تک پہنچنے کا امکان ہے۔
'وایو' کی وجہ سے 110-120 كلويٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ طوفان کے گجرات میں ضلع گِر سومناتھ کے ویراول ساحل پر ٹکرانے کا امکان ہے۔

گجرات کے چیف سکریٹری جے این سنگھ نے بتایا کہ محکمہ موسمیات سے ملی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طوفان 'وایو' 13 جون کو صبح چھ سے سات بجے کے درمیان ویراول اور مهوا کے درمیان یا زیادہ امکان ہے کہ ویراول کے قریب زمین سے ٹکرائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل طورپر تیار ہے۔ اس سلسلہ میں وزیر اعلی نے جائزہ لیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں، فوج، بحریہ اور کوسٹ گارڈ اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ تال میل سے کام کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں خلیج بنگال میں آئے طوفان 'فانی' سے نمٹنے کی اڑیسہ حکومت کی قابل ستائش کوشش کے پیش نظر وہ وہاں کے چیف سکریٹری سے بھی بات کریں گے اور دیکھیں گے کہ ضرورت پڑنے پر ان کے تجربے کا فائدہ 'وایو' کے معاملے میں کس طرح لیا جاسکتا ہے۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.