ETV Bharat / briefs

پنجاب میں کانگریسی رہنماؤں میں اختلافات

کانگریسی رہنما نوجوت کور سدھو کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا کہ قبل ازیں امرتسر سے مقابلے کا کور کو مشورہ دیا گیا تھا لیکن انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔

author img

By

Published : May 17, 2019, 7:57 AM IST

نوجوت کور کے دعوے کو امریندر نے کیا مسترد

امریندر سنگھ نے کہا کہ ٹکٹ کی تقسیم عمل دلی میں ہائی کمانڈ کی نگرانی میں ہوتا ہے اور ہائی کمانڈ کسی کی درخواست کو ردکرنے کا اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندی گڑھ حلقہ پنجاب میں نہیں آتا اس لئے یہاں سے امیدوار کے سلیکشن میں میرا کوئی رول نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر مجھ سے اس سلسلہ میں مشورہ لیا جاتا تو میں بناجھجک پون بنسل کی امیدواری کی تائید کرتا

قبل ازیں نوجوت کور نے کہا تھا کہ کیپٹن صاحب اور آشا کماری سمجھتے ہیں کہ میں ایم پی ٹکٹ کی اہل نہیں ہوں۔ زمینی حقیقت کی بنا پر میں نے امرتسر حلقہ سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا کیونکہ یہاں سے میری جیت ممکن نہیں ہے۔

کور نے چندی گڑھ حلقہ سے مقابلہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن کانگریس رہنماؤں نے ان کی امیدواروں کو رد کرتے ہوئے یہاں سے سابق مرکزی وزیر پون کمار بنسل کو ٹکٹ دیا ہے۔

پنجاب کی 13 پارلیمانی نشستوں کےلیے 19 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.