کسانوں پر آلو کی ایک خاص قسم کی پیداوار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کمپنی نے کہا تھا کہ اس خاص قسم کے آلو کی پیداوار کا حق صرف بین الاقوامی کمپنی کو حاصل ہے۔
کمپنی نے ہر کسان سے ہرجانے کے طور پر 1.05 کروڑ روپے کی مانگ بھی کی تھی۔
کولڈ ڈرنک بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی پیپسی کو نے گجرات کے 11 کسانوں کے خلاف مبینہ طور پرغیرقانونی طریقے سے ایک خاص قسم کے آلو کی پیداوار اور بیچنے کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ کمپنی کا دعویٰ تھا کہ اس نے ہندوستانی پیٹنٹ قانون کے تحت آلو کی ایف ایل-2027 ویرائٹی کا رجسٹریشن کرایا ہوا ہے جس کو وہ ایف سی-5 برانڈ سے بیچتی ہے۔
کسانوں نے کیس میں جیت حاصل ہونے کے بعد ریاستی اور مرکزی حکومت سے اپنے اسٹیڈ کو واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔
پیپسی کو نے احمد آباد کمرشیل کورٹ سے 4 کسانوں کے علاوہ موداسا ڈسٹرکٹ کورٹ سے پانچ کسانوں کے خلاف دائر کیسس کو واپس لی لیا ہے جبکہ ہفتہ کے شروعات میں دیسا کورٹ سے دو کسانوں کے خلاف کیسس کو واپس لیا تھا۔
بین الاقوامی کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ حکومت سے بات چیت کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔ وہیں کسانوں کے وکیل نے پیپسی کو سے مطالبہ کیا کہ وہ کسانوں سے معافی مانگیں۔
کورٹ کے باہر سمجھوتہ کرنے کے لئے پیپسی کو انڈیا نے کسانوں کے سامنے دو شرطیں رکھی تھیں۔ پہلی-ان کی پیٹنٹ قسم کو چھوڑکر آلو کی دیگر قسم اگائیں اور بیچیں یا پھر ایف سی 5 قسم اگائیں اور صرف پیپسی کو، کو ہی بیچیں۔