حیدرآباد سے نومنتخب اسدالدین اویسی کی حلف برداری کے موقع پر ہاوز میں دلچسپ مناظر دیکھے گئے۔ بی جے پی ارکان نے اس موقع پر ’وندے ماترم، بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعرے لگائے لیکن اسدالدین اویسی پرجوش نظر آرہے تھے۔
اسدالدین اویسی نے حلفیہ کلمات ادا کرنے کے بعد ’جئے بھیم، جئے میم، نعرے تکبیر، اللہ اکبر، جئے ہند‘ کے الفاظ ادا کئے۔
اویسی کی حلف برداری کے وقت سکندرآباد کے رکن پارلیمنٹ و مرکزی وزیر کشن ریڈی بی جے پی ارکان کو خاموش کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔
مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے اردو زبان میں حلف لیا۔
وہیں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ یونت ریڈی نے اپنے اسمارٹ فون میں دیکھ کر حلف لیا۔
آج لوک سبھا میں ٹی آر ایس، کانگریس، بی جے پی کے نومنتخب ارکان نے تلگو اور انگریزی میں حلف لیا۔
تلنگانہ کے تمام نومنتخب ارکان پارلیمان نے حلف لیا - تلنگانہ
سترہویں ویں لوک سبھا کا اجلاس کا کل آغاز ہوا۔ آج دوسرے دن حلف برداری تقریب میں تلنگانہ کے 16 ارکان پارلیمان نے حلف لیا جبکہ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کل ہی تلگو میں حلف لیا تھا۔