ETV Bharat / briefs

دو آئل تنصیبات پر ڈرون حملے - سعودی

سعودی عرب نے کہا کہ آئل پائپ لائن کے علاوہ آئل تنصیب کو ڈرون حملہ سے نشانہ بنایا گیا۔ قبل ازیں یمن کے حوثی باغیوں نے ریاض کے خلاف ڈرون حملوں کی تصدیق کی تھی۔

سعودی عرب کی دو آئل تنصیبات پر ڈرون حملے
author img

By

Published : May 15, 2019, 11:15 AM IST

سعودی عرب میں دو آئیل تنصیبات کو شنانہ بنائے جانے کے بعد تیل کی سپلائی کو مسدود کردیا گیا جبکہ تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا۔

مارچ 2015 سے مملکت سعودی کے خلاف برسرپیکار حوثی باغیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ 7 ڈرونز کی مدد سے سعودی عرب آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے اسے کامیاب آپریشن قرار دیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یمنی عوام کے خلاف کئے جارہے مظالم کا ہم نے بدلہ لیا ہے۔

سعودی وزیر توانائی خالد الفالیح کے مطابق مشرقی صوبے کی یانبو پورٹ پر یمن سے حوثی باغیوں نے 2 پمپنگ اسٹیشنز کو ڈرون کی مدد سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا۔ڈرون حملے کے بعد پمپنگ اسٹیشنز میں آگ لگ گئی جس کے بعد ملک کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو نے تیل کی ترسیل روک دی۔

سعودی عرب نے یمن سے ہونے والے ڈرون حملے کو بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے میں نہ صرف سعودی عرب کو نشانہ بنایا گیا بلکہ یہ حملہ عالمی اقتصادیات اور دنیا کو فراہم کی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات کے لیے خطرہ ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.