فی الحال طوفان کا مرکز جنوب مشرقی خلیج بنگال ہے جو چینائی سے ایک ہزار کیلومیٹر کی دوری پر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تمل ناڈو اور آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں میں 50 تا 60 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جبکہ طوفان کے مرکزی علاقہ میں 185 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
طوفان کے دوران پیر اور منگل کو چینائی کے ساحل پر دو تا ڈھائی میٹر بلند لہریں اٹھنے کا اندیشہ ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے طوفان فنی سے نمٹنے کےلیے حکام کو چوکنا رہنے کا حکم دیا۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ طوفان کی آمد سے قبل ہی بچاؤ مہم کو تیزتر کرتے ہوئے نقصانات کو کم از کم کرنے کی کوشش کریں۔ مودی نے اس سلسلہ میں ٹوئٹ کرکے جانکاری دی۔