سادھوی پرگیہ ٹھاکر مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں ملزم ہیں جن کو بی جے پی نے بھوپال لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ سادھوی کو ان کے متنازعہ بیانات کی وجہ سے الیکشن کمیشن سے دو نوٹس جاری کی گئی ہیں۔
کچھ دن قبل انہوں نے کہا تھا کہ میں نے سب کے ساتھ مل کر بابری مسجد کو مسمار کیا تھا۔ جاوید اختر نے انتخابی مہم کے دوران دیئے جارہے شرانگیز بیانات پر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔