انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا میں شیوسینا، بی جے پی کی حلیف جماعت ہونے کے باوجود وہ ہمیشہ اپنے گانوں کے ذریعہ مرکز پر تنقید کرتی رہیں گی۔
جب ان سے دریافت کیا گیا کہ آیا کیا وہ گذشتہ کی طرح سمرتی ایرانی کی تعلیمی قابلیت کو لیکر تنقید کرتے ہوئے جو گانا گایا تھا اسے جاری رکھیں گی تو انہوں نے کہا کہ مرکزی کی غلط پالیسیوں کے خلاف وہ ہمیشہ گانے کے ذریعہ تنقید کرتی رہیں گی۔
چترویدی نے کہا کہ مرکزی حکومت پر تنقید کرنے کےلئے میں ’گانا گاتی رہوں گی‘۔
پرینکا چترویدی جمعرات کو راہول گاندھی کو اپنا استعفیٰ بھیجنے کے بعد کل ہی مہاراشٹرا میں بی جے پی کی حلیف شیوسینا میں شمولیت اختیار کرلی۔
قبل ازیں جب وہ کانگریس کی ترجمان تھیں انہوں نے 12 اپریل کو سمرتی ایرانی کی تعلیمی قابلیت کے تنازعہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ایک نیا سیریل آنے والا ہے جس کا عنوان، کیونکہ منتری بھی کبھی گریجویٹ تھی، ہے‘‘۔
چترویدی نے شیوسینا سربراہ اودئے ٹھاکرے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ سال سے مرکز میں بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت کی تائید کرنے کے باوجود ٹھاکرے نے ہمیشہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف بےباکی کے ساتھ آواز اٹھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ممبئی کےلئے کام کرونگی کیونکہ یہ میرا مقام پیدائش ہے۔ میں نے نوجوانوں اور خواتین کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنے کے مقصد سے شیوسینا میں شمولیت اختیار کی ہے۔