ETV Bharat / briefs

دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا گڈ فرائیڈے تہوار

آج دنیا کے مختلف ممالک کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جب کہ اتوار 21 مئی کو ایسٹر کا تہوار بھی مذہبی عقیدت سے منایا جائے گا۔

author img

By

Published : Apr 19, 2019, 5:40 PM IST

دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا گڈ فرائیڈے تہوار

عیسائی عقیدے کے مطابق ’گڈ فرائیڈے‘ وہ دن ہے جب حضرت عیسیٰؑ کو مصلوب کیا گیا تھا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صلیبی موت کی یاد کو گڈ فرائیڈے کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ اس دن کی جانے والی خصوصی دعائیہ تقاریب کا مقصد دراصل کرائسٹ کے تکالیف کو کو یاد کرنا ہوتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے روایتی جلوس میں شرکت کے لیے ہزاروں عیسائی عقیدت مند فلسطین کے قدیم شہر میں جمع ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گڈ فرائیڈے سے قبل روم کے قریب جیل میں مقدس جمعرات کی رسم کے موقع پر مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے 12 قیدیوں کے پیر دھلائے اور ان پر بوسہ دیا ۔

عیسائی، گڈ فرائیڈے کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی لازوال قربانیوں سے تعبیر کرتے ہوئے ان کے ساتھ عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔

ایسٹر کو عیسائیوں کا دوسرے سب سے بڑے تہوار کی حیثیت حاصل ہے جوکہ ان کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پھر سے جی اٹھنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ آئندہ اتوار کو دنیا بھر میں ایسٹر تہوار منایا جائے گا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.