جے ڈی یو کے رکن قانون ساز کونسل نیرج کمار نے حلف لینے کے بعد کہا کہ ریاست بہار میں انسانی ترقی اور اس کے مسائل کے حل کو فروغ دینے کے لیے جو کام ہمیں کرنا ہے وہی ہمارے لیے ایک چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
جے ڈی یو کے رکن اسمبلی اور نومنتخب وزیر نریندر نارائن یادو نے کہا کے عوام کی بھلائی کے لیے کام کریں گے اور ترقیاتی کاموں کو متعین مدت میں پورا کر کےعوام کو اس کا فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ عوام کے درمیان کام کی بنیاد پر جائیں گے عوام کا اعتماد ہمیں حاصل ہے، وزیر اعلی نے جو ذمہ داری دی ہے اسے بخوبی پورا کریں گے۔
نومنتخب وزیر بیما بھارتی نے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری دی گئی اسے بخوبی ادا کریں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پارلیمانی انتخابات میں بہتر نتائج سامنے آئے ہیں، ہم لوگ عوام کے درمیان ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے کوئی چیلنج نہیں ہے۔
گزشتہ سال کانگریس چھوڑ کر جے ڈی یو میں شامل ہوئےاشوک چودھری وزیر اعلی نتیش کمار کے قریبی ہیں۔ انہوں نے وزیر کے عہدے کا حلف لینے کے بعد کہا کہ وزیراعلی نے ان پر جو اعتماد ظاہر کیا ہے اسے وہ پوری ایمانداری سے پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔
پٹنہ سے بی جے پی کے ارون کمار سنہا نے کہا کہ بی جے پی کو اس سے کوئی تکلیف نہیں ہے کہ جے ڈی یو نے اپنے کوٹے کے 8 وزرا کو حلف دلایا ہے، ہم جے ڈی یو کی حلف برداری تقریب میں آئے ہیں سب کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان معاملہ بہتر نہیں ہے اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا حزب مخالف کو ہر اچھائی میں برائی نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے نے مرکزی کابینہ میں علامتی حصہ داری قبول نہیں کی لیکن اس کے بعد انہیں بھی انہوں نے کہا کہ ہم این ڈی اے کا حصہ ہیں اور ہمیشہ این ڈی اے کے ساتھ رہیں گے۔