اس ویب سیریز میں ہما قریشی، شالینی نام کی ایک خاتون کا کردار ادا کرتے نظر آتی ہیں اور سددھارتھ، سوریہ نارائن بھانو نام کے ایک گارڈ کا رول اداکرتے ہیں۔
یہ ایک ماں کی کہانی ہے جو علیحیدگی پسند علاقے میں اپنی بیٹی کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہے۔
لیلا ایک ایسی دنیا کو ہمارے سامنے لاتی ہے جہاں ذرائع ختم ہورہے ہیں اور لوگ مذہب کے نام پر کسی بھی چیز کی بلی چڑھانے کو تیار ہیں اس فلم کی کئی ساری چیزیں پریاگ اکبر کی کتاب سے میل کھاتی ہے اور چند چیزیں کتاب سے ہٹ کر بھی ہے۔
شو میں شالینی کی بیٹی لیلا کو چند غنڈے اس کے گھر سے اغوا کرلیتے ہیں لیکن سیریز میں اس جانب زیادہ توجہ نہیں دی گئی ہے۔
لیکن ناول کے مطابق لیلا کو اس کی ماں باپ کی جانب سے منعقد ایک پارٹی سے غنڈے اغوا کرلیتے ہیں۔
اس سیریز میں ایک باغی فوجی بھانو کا ذکر کیا گیا کو ایک گروہ کو تشکیل دیتا ہے لیکن کتاب میں دور دور تک بھانو کا تذکرہ نہیں ملتا ہے۔
یہ سیریز بھارت کے موجودہ حالات، سماج اور سیاسی ماحول کو دکھاتی ہے اس میں سنسکرت زبان کے بھی کئی لفظ لیے گئے ہیں، لیکن پریاگ اکبر نے اپنی ناول میں ایسے کسی بھی لفظ کا استعمال نہیں کیا ہے۔
پریاگ اکبر کے ناول والی لیلا کا پلاٹ بہت ہی سیدھا سادہ ہے لیکن شو میں معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے اور سیریز میں شالینی بہت ہی مشکل مراحل سے گزرنے کے بعد اپنی بیٹی لیلا کو ڈھونڈ پاتی ہے۔
شو میں جب شالینی کو اس کی بیٹی واپس ملتی ہے تب وہ بچی ہوتی ہے لیکن ناول کے مطابق جب شالینی کو لیلا واپس ملتی ہے تب وہ 19 برس کی ہوچکی ہوتی ہے۔