ETV Bharat / briefs

نیٹ: امتحان نہ دینے والے طلبا کو ایک اور موقع - پرکاش جاوڈیکر

ریاست کرناٹک میں ٹرین تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے جن طلبا کی میڈیکل داخلہ امتحان'نیٹ' (NEET 2019 Exam) چھوٹ گیا تھا انہیں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر
author img

By

Published : May 7, 2019, 11:33 PM IST

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے گزشتہ روز یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ان طلبا کے لیے قومی میڈیکل داخلہ امتحان(نیٹ) کا انعقاد 20مئی کو کیا جائے گا۔

جاوڈیکر نے ٹوئٹ کرکے کہا' یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ کرناٹک کے جن طلبا کا نیٹ امتحان ٹرین تاخیر ہونے کی وجہ سے چھوٹ گیا تھا انہیں ایک اور موقع ملے گا'

اڑیسہ میں فانی طوفان کی وجہ سے امتحان(نیٹ اڑیسہ) ٹال دیا گیا تھا۔ یہاں بھی 20 مئی کو امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس تعلق سے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے فروغ انسانی کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایچ ڈی کمار سوامی نے ٹوئٹ کرکے لکھا' درخواست پر غور کرنے اور طلبا کی مدد کرنے پر پرکاش جاوڈیکر آپ کو اور فروغ انسانی وسائل کی وزارت کا شکریہ'۔

یاد رہے کہ ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے لیے اتوار کونیٹ امتحان(نیٹ ایگزام) کا انعقاد کیا گیا تھا۔ لیکن سیکڑوں طلبا اس امتحان میں شامل ہونے سے محروم رہ گئے کیونکہ امتحان کے لیے پہنچنے کی خاطر مقرر وقت سے ایک گھنٹہ بعد ان کی ٹرین بینگلور پہنچی اور دوسرا بغیر کسی سابقہ اطلاع کے ایک امتحان سینٹر بھی بدل دیا گیا تھا۔

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدا رمیا نے اتوار کو یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے اس ٹوئٹ میں وزیر اعظم نریندر موی کو ٹیگ کیا تھا۔ کمار سوامی نے پیر کو ہی اس معاملے پر کرناٹک کے چیف سکریٹری ٹی ایم وجے بھاسکر اور ہائی ایجوکیشن محکمہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.