ETV Bharat / briefs

پولیس اور نکسلیوں کے مابین تصادم، زخمی نکسلی گرفتار -

بہارمیں ویشالی ضلع کے مہنا رتھا نہ علاقہ میں آج صبح پولیس اور نکسلیوں کے مابین تصادم میں ایک نکسلی زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس اور نکسلیوں کے مابین تصادم، زخمی نکسلی گرفتار
author img

By

Published : Jun 24, 2019, 7:00 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ مہند بارا گاﺅ ں کے ایک ٹھکانے پر ممنوعہ تنظیم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ماﺅنواز)کے کچھ نکسلی جمع ہوئے ہیں۔ اسی بنیاد پر پولیس نے مذکورہ ٹھکانے کے نزدیک گھیرا بندی کی۔ پولیس کو دیکھتے ہی نکسلیوں کی جانب سے گولیاں چلائی گئیں ۔ پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کاروائی میں ایک نکسلی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔

ذرائع نے بتایاکہ زخمی نکسلی کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھ فرار ہو گئے۔

گرفتار نکسلی کی شناخت محمد اعجاز کے طور پر کی گئی ہے جسے پولیس کی حفاظت میں علاج کیلئے حاجی پور صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

NAXAL
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.