ETV Bharat / briefs

میرا خواب جیتنا ہے اپنوں سے لڑنا نہیں: موسم بینظیرنور - موسم بیظیر نور

شمالی مالدہ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار موسم بیظیر نورنے کہا کہ میرا خواب پارلیمانی انتخابات میں جیتنا ہے نہ کہ اپنے ہی رشتہ داروں سے لڑنا ہے۔

میرا خواب جیتنا ہے رشتہ داروں سے لڑنا نہیں:موسم بینظیرنور
author img

By

Published : Apr 23, 2019, 12:22 PM IST

مغر بی بنگال میں لوک سبھا کے انتخابات کے تیسرے مر حلے کی پولنگ کے دوران شمالی مالدہ سے ترنمول کانگریس کی میدوار موسم بینظیر نورنے ووٹ ڈالنے کے بعد کہاکہ مرکزی فورسزاور مغر بی بنگال کی پولیس کی وجہ سے مالدہ میں پرُامن پولنگ ہو رہی ہے۔حلقے کے تین چار پولنگ بوتھ سے گڑبڑی کی اطلاع موصول ہو ئیں مگر مرکزی فورسز کی بروقت کارروا ئی سے حالات کو قابو میں کرلیا گیا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ بدقسمتی سے اس مر تبہ اپنے ہی رشتہ داروں کے خلاف لڑ رہی ہوں ۔ میرا مقصد لوک سبھا انتخابات میں جیت حاصل کرنا ہے اپنےرشتہ داروں سےلڑنا نہیں ہے۔فرقہ پرست جماعت بی جے پی کو روکنے کے لیے ترنمول کا نگریس کا سہارالینا ضروری تھا۔

دوسری طرف رکن پارلیمنٹ اورکانگریس کے امیدار ابوہاشم خان چودھری نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہاکہ شمالی اور جنوبی مالدہ کانگریسی گڑھ ہے مگر بدقسمتی سے اس مر تبہ ایک ہی غنی خان چودھری کے خاندان سے تین افراد مختلف پارٹیوں کے ٹکٹوں پر الیکشن لڑرہے ہیں۔ جیت کسی کی ہومقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔

عیشاخان چودھری نے ووٹ ڈالنےکے بعد کہاکہ انتخابات کے دوران مخلتف مقامات سے گڑبڑی کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت درج کرائی گئی۔
انہوں نے کہاکہ ہم لوگ کانگریسی ہیں اور زندگی بھر تک کانگریس کے ساتھ ہی رہیں گے۔موسم بیظیرنور فیملی ممبرہے۔ مگر ہم ایک دوسر ے کے حریف ہیں۔ ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.