لاپتہ افسر کی اہلیہ انیشا جیش نے کہاکہ ہمارے گھر میں مصیبتوں کا پہاڑ توٹ پڑا ہے۔ میراشوہر ارنب رائے ایک سرکاری افسر ہیں۔
وہ گزشتہ 72 گھنٹوں سے لا پتہ ہیں۔ریاستی حکومت، الیکشن کمیشن، ریاستی پولیس اور ضلع انتظامیہ کومیرے شوہر کو ڈھونڈنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں۔
الیکشن کمیشن نے تمام حد یں پار کر تے ہو ئےمیرے شوہر کو ڈھونڈنے کے بجائے ارنب رائے کوذہنی طور پر بیمار مریض ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ الیکشن اسیشل افسر اجے نائک کو کوئی بیان دینے سے پہلے مجھے رابطہ کرنا چا ہئے تھا۔مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
انیشا جیس نے مزید کہاکہ میرے اور ارنب را ئے کے درمیان تعلقات خوشگوار ہیں۔ گھر یلو تنازعہ کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔