کالج کے ہال میں منعقدہ تقریب میں محکمہ اقلیتی فلاح کے افسر راہل کمار و دیگر لوگوں کے ہاتھوں کتابوں کی تقسیم کا عمل انجام دیا گیا۔
مسلم مائنارٹی کالج میں ریلوے، ایس ایس سی، بینکنگ و دیگر مسابقاتی امتحانوں کی تیاری کرائی جاتی ہے۔ جس کا پورا خرچ محکمہ اقلیتی فلاح اٹھاتا ہے۔ یہاں قریب 100 سے زائد طلباء ان مسابقتی امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔ جنہیں مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔
![مسلم مائنارٹی کالج کی جانب سے کتابیں تقسیم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/3673334_bhagalpur.jpeg)
اس موقع پر اقلیتی فلاح کے افسر جناب راہل کمار نے بتایا کہ حکومت کا مقصد مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ کیونکہ پسماندگی دور کرنے کا اس کے علاوہ کوئی اور دوسرا طریقہ نہیں ہے۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر صلاح الدین، ڈاکٹر تنویر عالم، محمد مکرم علی خان و دیگر افراد موجود تھے۔