ETV Bharat / briefs

فتاویٰ اپیلیکیشن پر پابندی - عالم دین علامہ یوسف القرضاوی

مصری نژاد قطرکے معروف عالم دین علامہ یوسف القرضاویکے فتاویٰ اپیلیکیشن پرسرچ انجن 'گوگل' نے پابندی عائد کردی ہے۔

فتاویٰ اپیلیکیشن پر پابندی
author img

By

Published : May 15, 2019, 2:37 PM IST

معروف انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنے گوگل پلے اسٹورسے مصری نژاد قطری عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کے فتویٰ پر مشتمل ایپلی کیشن پر پابندی لگادی ہے۔

اطلاع کے مطابق شدت پسند مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے دیرینہ مبلغ علامہ القرضاوی پرالزام ہے کہ وہ اپنے فتاویٰ کے ذریعے دنیا میں نفرت کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔

میڈیا کا کہنا تھا کہ دو برس قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دیدیا تھااور ان ممالک نے القرضاوی سمیت کئی دوسرے انتہا پسندوں کو اشتہاری قرار دے کر ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یوسف القرضاوی کی 'فتاویٰ ایپ' میں دشمنی، نفرت اور دہشت گردی کی حمایت کی گئی ہے، اس لیے ان کی یورو فتویٰ کا ایپلیکیشن پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

میڈیا کے رپورٹز کے مطابق یہ ایپلیکیشن گذشتہ مہینے آئرش دارالحکومت ڈبلن میں یوروپی فتویٰ و ریسرچ کونسل کی طرف سے جاری کی گئی تھی جس میں نفرت پر اکسایا گیا تھا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.