ETV Bharat / briefs

ممبئی: جعلی دستاویزات کے ساتھ ریل میں سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی

عروس البلاد ممبئی میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریلوے نے ضروری خدمات سے منسلک ملازمین کے لیے لوکل ٹرینوں سے سفر کی اجازت دی تھی لیکن بہت سارے ایسے لوگ بھی سامنے آئے جو بغیر ٹکٹ یا جعلی دستاویزات کے ساتھ بلا خوف و خطر ٹرین میں سفر کررہے ہیں۔

ممبئی: ریل میں جعلی دستاویزات کے ساتھ سفر کرنے والوں کے خلاف کاروائی

author img

By

Published : May 26, 2021, 10:54 PM IST

سنٹرل ریلوے کے ممبئی سکشن نے بغیر ٹکٹ یا جعلی دستاویزات کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ دو مہینوں کے دوران 75 ہزار افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے جرمانے عائد کیے ہیں۔

وسطی ریلوے کے پی آر او شیواجی ستار نے بتایا کہ یکم اپریل سے اب تک لوکل ٹرینوں سے غیرقانونی طور پر سفر کرنے والے 75 ہزار 793 مسافروں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ 97 لاکھ روپئے کے جرمانے وصول کیے گئے۔

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق 14 اپریل کے بعد سے عام مسافروں کے لیے لوکل ٹرین کی خدمات کو معطل کر کے صرف ایمرجنسی خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو ہی مقامی ٹرینوں پر سفر کرنے اجازت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ17 اپریل سے 21 مئی کے درمیان ماسک کے بغیرلوکل ٹرینوں میں سفر کرنے والے1؍ہزار106؍ مسافروں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے۔

ریلوے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق808؍ایسے مسافروں کو پکڑا گیا ہے جو جعلی دستاویزات کی بنائ پر سفر کر رہے تھے۔ ایسے تمام مسافروں سے فی مسافر500؍روپئے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جعلی مسافروں کے پاس سے زیادہ تر شناختی کارڈ ممبئی مہانگر پالیکاکے نام کا سامنے آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.