ETV Bharat / briefs

مختار انصاری کو عدالت نے بری کیا - BJP MLA Krishnanand

چودہ برس سے چل رہے قتل کیس میں رکن اسمبلی مختار انصاری کو دہلی کی خصوصی عدالت نے بری کردیا ہے۔

مختار انصاری عدالت سے بری
author img

By

Published : Jul 3, 2019, 4:18 PM IST

Updated : Jul 3, 2019, 6:09 PM IST

ریاست اترپردیش کے مئو اسمبلی حلقے سے موجودہ رکن اسمبلی مختار انصاری کو قتل کے الزام سے بری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مختار انصاری پر محمدآباد سے بی جے پی رکن اسمبلی کرشنانند رائے کو اور ان کے چھ حامیوں کو گولی مار کر قتل کرنے کا الزام تھا، اور مزید انصاری پر ہی اس قتل کی سازش کا الزام تھا۔ اس کیس میں مختار انصاری سمیت تمام ملزمین بری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ فیصلہ دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے سنایا ہے۔ مختار انصاری پر 50 سے زائد مجرمامہ مقدمہ مختلف پولیس تھانوں میں درج ہیں۔

یہاں بتاتے چلیں کہ انصاری مئو اسمبلی حلقے سے پانچ بار رکن اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں، جبکہ انہوں نے پہلی بار سنہ 1996 میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ انصاری کو سنہ 2010 میں بی ایس پی سے نکال دیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنی پارٹی 'قومی ایکتا دل' کے نام سے تشکیل دی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 3, 2019, 6:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.