مولانا کے انتقال کی خبر ملتے ہی عقیدتمندوں کا ہجوم آنا شروع ہوگیاتھا۔
جنازہ کی نماز مرحوم کے بڑے بیٹے احمد یار خاں نے پڑھائی اورجامع مسجد میں سپرد خاک کیا گیا۔
جنازہ کی نماز میں علما، وسرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔
مفتی مالوہ نے اپنی زندگی میں شہر مالوہ کی ذمہ داری مولانا نورالحق کو سونپ دی تھی،اب ان کی وفات کے بعد مولانا نور الحق مفتی مالوہ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
مولانا حبیب یار خان کی کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں اور کئی زیر طباعت ہیں۔