امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق میں خصوصی مشیر رابرٹ ملر کی جانب سے امریکی کانگرس میں ایک رپورٹ جمع کروائی گئی، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کی صدارتی مہم میں روس کے ساتھ سازش نہیں کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ اس رپورٹ کے خلاصے میں کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچا گیا کہ کیا صدر ٹرمپ نے غیر قانونی طور پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی اور نہ ہی اس میں صدر کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔
No Collusion, No Obstruction, Complete and Total EXONERATION. KEEP AMERICA GREAT!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 24, 2019 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">No Collusion, No Obstruction, Complete and Total EXONERATION. KEEP AMERICA GREAT!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 24, 2019No Collusion, No Obstruction, Complete and Total EXONERATION. KEEP AMERICA GREAT!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 24, 2019
واضح رہے کہ اٹارنی جنرل ولیم بار نے اس رپورٹ کا خلاصہ کانگرس کے لیے تیار کیا ہے۔
اس رپورٹ کے خلاصے کے سامنے آنے کے بعد صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'کوئی نتیجہ نہیں، کوئی رکاوٹ نہیں، میں مکمل طور پر بری الذمہ ہوں۔ امریکہ کی عظمت کو قائم رکھیں'۔
صدر ٹرمپ جو کہ اس تحقیقات کو شروع سے ہی الزام تراشی قرار دے رہے تھے، انہوں نے اتوار کو یہ رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد کہا کہ یہ بے حد شرمناک ہے کہ ملک کو ان سب سے گزرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ یہ تفتیش غیر قانونی تھی جو ناکام ہو گئی۔
یاد رہےکہ یہ رپورٹ دو برس تحقیقات کا خلاصہ ہے، اس میں صدر ٹرمپ کے قریبی رفقا سے تفتیش کی گئی، جبکہ کچھ کیسز میں لوگوں کو قید بھی ہوئی۔
Key questions remain about whether Donald Trump was compromised as a candidate & is now as President of the United States. Ongoing investigations in other federal prosecutorial offices as well as the FBI’s counterintelligence inquiry must be supported.
— Richard Blumenthal (@SenBlumenthal) March 24, 2019 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Key questions remain about whether Donald Trump was compromised as a candidate & is now as President of the United States. Ongoing investigations in other federal prosecutorial offices as well as the FBI’s counterintelligence inquiry must be supported.
— Richard Blumenthal (@SenBlumenthal) March 24, 2019Key questions remain about whether Donald Trump was compromised as a candidate & is now as President of the United States. Ongoing investigations in other federal prosecutorial offices as well as the FBI’s counterintelligence inquiry must be supported.
— Richard Blumenthal (@SenBlumenthal) March 24, 2019
انھوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اگرچہ اس رپورٹ میں حتمی طور پر یہ نتیجہ سامنے نہیں آیا کہ صدر نے کوئی جرم کیا ہے لیکن یہ انھیں بری الذمہ بھی قرار نہیں دیتی۔
خلاصے کے مطابق 'مشیر خاص کو ٹرمپ کی صدارتی مہم یا کسی بھی امریکی شخـص کے روس کے ساتھ سازش کرنے یا رابطہ کرنے سے متعلق معلوم نہیں ہوا'۔
واضح رہےکہ اس رپورٹ کے دوسرے حصے کے مطابق انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے حوالے سے بات کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس میں اس بات کا عزم ہے کہ روایتی فیصلے نہیں کیے جائیں۔
رپورٹ کے آخر میں بار نے لکھا کہ وہ اس سے متعلق اور بھی معلومات جاری کریں گے، لیکن کچھ مواد ایسا بھی ہے جس پر پابندی ہے۔