مدھیہ پردیش کے ضلع نیمچ کے جیل سے فرار ہونے والے چار پیشہ ور مجرموں میں سے ایک کو پولیس نے گرفتار کرلیاجبکہ دیگر تین اب بھی پولیس کی گرفتار سے آزادہیں۔
گزشتہ 23 جون کولیکھ رام(21)،نرسنگھ(20)،پنکج مونیگا(21)اوردوبے لال(19)نے کاناوتی جیل کے لک اپ روم کی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
پولیس افسر نے کہاکہ چاروں مجرم جیل کے لاک اپ روم کی گھڑکی توڑ کررسی کے ذریعہ 22 فٹ دیوارچھلانگ کر فرار ہوگئے تھے۔
پولیس سپرٹینڈنٹ راکیش کمار ساگر نے کہاکہ لیکھ رام کوگزشتہ شب ماندسوضلع سے گرفتار کیاگیا۔ اسے لوٹ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ضلع مینچ اور ماندسور میں وسیع پیمانے پر چھا پہ ماری مہم چلائی جارہی ہے۔امید ہے کہ باقی کے تین مفرور مجرم بھی جلد پولیس کی گرفت میں آ جائیں گے۔