ادھر جاوید اختر کا کہنا ہے کی اس فلم کو بنانے میں ان کا کسی قسم کا تعاون نہیں ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر لکھا:' میں فلم کے پوسٹر میں اپنا نام دیکھ کر حیران ہوں، میں نے اس فلم کے لیے کوئی بھی نغمہ نہیں لکھا ہے'۔

دراصل فلم کے پوسٹر میں نغمہ نگاروں کے زمرے میں جاوید اختر کا بھی نام لکھا گیا ہے۔ لیکن انہوں نے اس فلم کے لیے کوئی بھی نغمہ یا مکالمہ نہیں لکھا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم 5 اپریل کو ریلیز ہوگی جس میں وویک اوبروئے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔