لوک سبھا کی 542 سیٹوں کے لیے سات مراحل میں ہونے والے انتخابات میں مجموعی طور پر اوسطا 66 فیصد سے زیادہ پولنگ ہوئی۔
سنہ 2014 کے مقابلے میں زیادہ پرامن ہونے والے اس انتخاب میں اب تک 6 مراحل میں ووٹنگ کا قومی اوسط 67.37 رہا، جو گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں تقریبا 3 فیصد زیادہ ہے۔
پہلے مرحلے میں 69.61، دوسرے مرحلے میں 69.44، تیسرے مرحلے میں 68.4، چوتھے مرحلے میں 65.51، پانچویں مرحلے میں 64.16 اور چھٹے مرحلے میں 64.4 فیصد پولنگ ہوئی۔
گزشتہ کے مقابلے میں ووٹنگ میں اس بار 4.1 کروڑ سے زیادہ خواتین نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔
مردوں اور عورتوں کے درمیان ووٹنگ کا فرق 2009 سے مسلسل کم ہوتا جا رہا ہے۔ سال 2009 میں یہ فرق نو فیصد تھا، جو 2014 میں 1.4 فیصد اور اس بار 0.4 فیصد رہ گیا ہے۔